ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون لائی گرفتار

   

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز کارکن اور میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی عناصر سے روابط اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اپیل ڈیلی جریدے کے بانی 73 سالہ لائی ایسی پہلی ہائی پروفائل شخصیت ہیں، جنہیں جون میں متعارف کرائے گئے سکیورٹی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔