’’ہاوز فل 4‘‘ میں اکشے کمار اور رانا دگو باٹی کی قوالی

   

Ferty9 Clinic

ہاوز فل سیریز کی سبھی فلموں میں ایکٹر اکشے کمار کی دمدار ایکٹنگ اور کامک ٹائمنگ کو شائقین نے کافی پسند کیا ہے۔ اب خبر ہے کہ فلم ہاوز فل 4 میں اکشے کمار باہوبلی اسٹار رانا دگو باٹی کے ساتھ ’’قوالی‘‘ کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل اکشے فلم تیس مار خان میں کیٹرینہ کیف اور سلمان خان کے ساتھ ’’واللہ رے واللہ‘‘ گانے میں ایک قوال کے رول میں نظر آچکے ہیں۔ پچھلے دنوں خبر آئی تی کہ ہاوز فل 4 میں اکشے ریاپ کرتے نظر آسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہاوز فل 4 میں اکشے اور رانا دگو باٹی ایک دوسرے کے ساتھ قوال کے روپ میں مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔