کلکتہ: مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں رام نومی کے بعد سے کشیدگی ماحول دیکھا جار رہا ہے۔ یہاں ‘رام نومی’ پر آتشزدگی کے ایک دن بعد جمعہ کو پھر سے تشدد بھڑک گیا۔ ضلع کے کاجی پاڑہ علاقے میں جمعرات کو ہوئے تشدد کو لے کر سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ ہاوڑہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ہاوڑہ کے شیب پور علاقے میں بھی سخت چوکسی ہے۔ جمعے کے پیش نظر پولیس الرٹ ہے۔ اسی دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال کے گورنر سے بات کی ہے اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ بی جے پی کے لاکٹ چٹرجی نے اس پورے واقعہ کے لیے ممتا حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور این آئی اے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔