ہاوڑہ ۔ ممبئی ریل روٹ پرکرمی برادری کا احتجاج

   

رانچی: ہزاروں لوگ ہاوڑہ ۔ ممبئی روٹ کے کئی اسٹیشنوں پر جمع ہوئے اورکرمی برادری کو ایس ٹی ذات کے زمرے کے تحت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے ریلوے کو تقریباً70 ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا اورکئی دیگر کا رخ موڑنا پڑا۔ ریلوے نے احتیاطی اقدام کے طور پر بنگال کے کھڑگ پور اور آدرا ریلوے ڈویژن کی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا۔ ہاوڑہ ۔ ممبئی ریل روٹ اور کولکتہ ۔ بہارگوڑہ سڑک احتجاج سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ رانچی ریلوے ڈیویژن نے 5 اپریل کو آٹھ ٹرینوں کی خدمات بھی منسوخ کر دی ہیں، جن میں آدرا ۔ برکاکانہ میمو اسپیشل، ہٹیا۔کھڑگپور مسافر ایکسپریس اور بوکارو سٹیل سٹی ۔آسنسول میمو مسافر ایکسپریس شامل ہیں۔