برازیلیا : 22جون ( ایجنسیز ) برازیل میں کم از کم 8افراد اْس وقت ہلاک ہو گئے جب ہاٹ ایئر بیلون نے آگ پکڑ لی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کاتارینا کے گورنر نے بتایا کہ بیلون میں 21 افراد سوار تھے جب اْس کو آگ لگی۔گورنر جارگنہو میلو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 8ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 13 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔‘برازیل کے ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی ویڈیوز میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب ساحلی قصبے پرایا گرانڈے کے اوپر اڑنے والے غبارے میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ اْس وقت موسم صاف تھا۔