ہاکین یا افریقہ کا نیا ڈیل اسٹین؟نوجوان فاسٹ بولر نے 9 وکٹس لئے

   

جوہانسبرگ ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ میں آج کل بیٹسمینوں کا دبدبہ مانا جاتا ہے اکثر بولروں پر وہ بھاری پڑتے نظر آتے ہیں لیکن کبھی کبھی بولرزکچھ ایسا کر جاتے ہیں کہ ان کے سامنے بڑے سے بڑا بیٹسمینں بھی بے بس نظر آتا ہے۔ کچھ ایسا ہی جنوبی افریقہ میں ایک میچ کے دوران دیکھنے کو ملا ، جہاں فاسٹ بولر ایلڈریڈ ہاکین نے اپنی رفتار سے مخالف ٹیم کے ہوش اڑا دئے۔ نارتھ ویسٹ کے فاسٹ بولر ایلڈریڈ ہاکین نے تین روزہ میچ کے پہلے دن ایسٹرنس کے خلاف اننگز میں 9 وکٹ لئے۔ ایلڈریڈ ہاکین نے صرف 14 رن دے کر نو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ۔ ہاکین نے 15 اوورس پھینکے جس میں سات اوورس میڈن تھے۔ ہاکین نے ایسٹرنس کے ابتدائی 8 بیٹسمینوں کو اپنا نشانہ بنایا۔ اسی درمیان ان کی ٹیم کے بولر جوہانیس سیکو نے ایک وکٹ لے کر ایک اننگز میں 10 وکٹ لینے کا ان خواب توڑ دیا۔ہاکین کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ایسٹرنس کی ٹیم صرف 95 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس کے پانچ بیٹسمینس تو اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ جواب میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک نارتھ ویسٹ نے چار وکٹ پر 150 رن بنا لئے لئے تھے اور اس کو 500 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی تھی۔ ایلڈریڈ ہاکین نے خواہ 14 رن دے کر 9 وکٹ لئے ہوں ، لیکن اس کے باوجود وہ جنوبی افریقہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بہترین بولنگ کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ جنوبی افریقہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں تین بولروں نے ایک اننگز میں 10 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ، جن میں واگلر ، ایس ٹی جیفریج اور اولیویئروارکے نام شامل ہیں ۔