لکھنؤ : سال1980 ء میں ماسکو اولمپکس میں آخری مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رویندر پال سنگھ کا کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے بعد آج ہفتہ کے روز انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 63 سال تھی۔ لکھنؤ کے وویکانند اسپتال میں صبح تقریباً پانچ بجے آخری سانس لی۔ اسٹیٹ بنک آف اندیا کے ریٹائرڈ افسر کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دو روز پہلے ان کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی تھی جس کے بعد انہیں نان کووڈ وارڈ میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ جہاں دیر رات ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں بچایا نہیں جاسکا۔ مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو اور وزیراعلیٰ نے ہاکی کھلاڑی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔