سڈنی۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں چل رہی بگ بیش لیگ اب آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ ٹورنمنٹ کی سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس، پرتھ اسکارچرس، برسبین ہیٹ اورمیلبورن رینیگڈس نے جگہ بنا لی ہے۔ حالانکہ لیگ ختم ہونے سے پہلے ہی اس ٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کی آل راؤنڈرسوفی ڈیوائن کوٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔سوفی ڈیوائن نے اس ٹورنمنٹ میں کھیلے 14 میچوں میں سب سے زیادہ 699 رن بنائے ہیں۔ سوفی ڈیوائن نے اس ٹورنمنٹ میں ریکارڈ 28 چھکے بھی لگائے ہیں۔ سوفی ڈیوائن نے صرف بلے سے ہی نہیں گیند سے بھی ٹیم کوکئی میچ جتائے۔ انہوں نے محض 20.25 کے اوسط سے 16 وکٹ حاصل کئے۔ واضح رہیکہ سوفی ڈیوائن نیوزی لینڈ کی دوسری کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ویمنس بگ بیش لیگ کا بیسٹ پلیئرایوارڈ جیتا ہے۔ ان سے پہلے ایمی اسیٹرویٹ نے بھی اس کارنامے کوانجام دیا ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی 30 سالہ کھلاڑی سوفی ڈیوائن پہلے ہاکی کھیلتی تھیں۔ انہوں نے محض 17 سال کی عمرمیں نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم میں جگہ بنا لی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد ان کی توجہ کرکٹ کی طرف ہوئی اوروہ کرکٹربن گئیں۔ سوفی ڈیوائن محض 17 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم میں منتخب ہوئی تھیں۔کرکٹ مداحوں نے ویمنس بگ بیش لیگ کی پلیئنگ الیون اورکوچ بھی منتخب کرلیا ہے۔ ٹیم میں سوفی ڈیوائن کے علاوہ، بیتھ مونی کو وکٹ کیپرمنتخب کیا گیا ہے۔ ڈینیل ویٹ، میگ لیننگ، ایلیسا پیری کوبھی جگہ ملی ہے۔ میلبورن رینیگڈس کی جیس ڈفن کوکپتان منتخب کیا گیا ہے۔ جیس جوناسسین ماریجانے کیپ، مالی اسٹرانوکو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ میگن شوٹ اوربیلنڈا واکریوا کوبھی پلیئنگ الیون میں منتخب کیا گیا ہے۔ ایشلے نوپکے کوٹیم کا کوچ منتخب کیا گیا ہے۔