ہاکی پرو لیگ میں ہندوستان کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ

   

نئی دہلی: ہندوستان ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2021-22میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کرے گا۔ ہندوستانی ٹیم ’’ڈبل ہیڈر‘‘ میچوں کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ ہندوستان پھر اس کے بعد آسٹریلیا سے میچ کھیلے گا۔ یہ دونوں مقابلے باہری ہیں۔ ہندوستان نے گزشتہ مہینے اولمپک چمپئن ارجنٹینا سے مقابلے کھیلے تھے ۔ ایف آئی ایچ نے 2021-22سیشن کیلئے جمعہ کو پری ہاکی لیگ کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ اس سال لیگ کی شروعات 6 اکتوبر 2021کو ہوگی جب موجودہ خواتین عالمی چمپئن ہالینڈ کا مقابلہ بلجیم سے ہوگا۔ ہندوستان کے کپتان منپریت سنگھ نے پروگرام پر کہا کہ ایف آئی ایچ نے 2021-22کیلئے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ۔ اس سے ہمیں اپنی تیاریوں کے سلسلے میں منصوبہ بنانے کا موقع ملے گا۔ حالانکہ ہماری ساری توجہ اس جولائی؍ اگست میں ٹوکیو اولمپک میں اچھی کارکردگی پر مرکوز ہے اور ہمیں پتہ ہے کہ سال کے دوسرے ہاف میں ہمیں کیا کرنا ہے ۔ ہمیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ان کے میدانوں پر بہترین کارکردگی کیلئے سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے ۔ من پریت نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اپنے وطن گھر میں کافی چیلنجنگ ٹیمیں ہیں اور ہم ایسی ٹیموں کے خلاف اپنی مہم شروع کرنے کے امکان پر کافی پرجوش ہیں۔ ہندوستان کا نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ 5 فروری 2022 کو ہوگا۔ ٹیم انڈیا اس کے بعد 12 اور 13فروری 2022 کو آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد ہندوستان کا مقابلہ اسپین (26اور 27 فروری) ، جرمنی (12اور 13 مارچ) اور ارجنٹینا (19اور 20 مارچ) سے ہوگا۔ اپریل میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ (2اور 3اپریل) اور پھر بلجیم (11اور 12 جون) اور ہالینڈ (18اور 19 جون) سے ہوگا۔