ہاکی پرو لیگ: ہندوستان ۔ آسٹریلیا میاچ 2-2 سے ڈرا

   

کورکیلا (اوڈیشہ ): FIH پرو لیگ لائن اپ کی تصدیق ہوگئی اوریہ واضح ہوگیا کہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف اہم ٹیسٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیرس اولمپکس کے مقصد کے ساتھ ہندوستان کو شاندار کھیل دکھانا ہوگا کہ وہ کس سطح پر ہیں۔ہفتے کے روز رورکیلا میں، ہرمن پریت سنگھ کی زیر قیادت مردوں کی انڈین ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو 2-2 سے ڈرا کرنے سے پہلے شوٹ آؤٹ 0-3 سے ہار کر بونس پوائنٹ سے محروم رکھا۔ اس نتیجے کے ساتھ ہندوستان نے دو پاور ہاؤسز کے خلاف ریگولیشن ٹائم میں تین ڈرا کے ساتھ ختم کیا اور ایک میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک بار 4-6 سے شکست کا سامنا کیا تھا۔ مقامی ہیرو امیت روہیداس نے پنالٹی کارنر سے ایک بار پھر (30) ہندوستان کو برتری دلائی۔ ٹام کریگ (53) میچ کو شوٹ آؤٹ تک لے گئے جہاں ہندوستان کے فارورڈز نے اپنے تمام مواقع گنوا دیئے۔ اس میاچ میں آسٹریلیا کو روکنا ضروری تھا کیونکہ اس نے اب تک 6 میچوں میں 6 جیتے ہیں۔ اتوار کو آسٹریلیا کا نیدر لینڈز سے اور ہندوستان کاآئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا ۔