بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے ڈی ایس پی وویک ساگر پارس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے آپ کو وردی میں دیکھ کرخوشی ہوئی۔ آپ ہمیشہ نوجوانوں کو زندگی میں بہترین کام کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔چیف منسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اولمپین اور مدھیہ پردیش پولیس کے نئے ڈی ایس پی وویک ساگر پارس جی کو وردی میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کھیلوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوںکو ہمیشہ اپنے کاموں اور ذمہ داریوں سے زندگی میں بہترین کام کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے ۔ آگے بڑھتے رہیں ، خوش رہیں ، نیک خواہشات ۔