ہاکی کے کوچ کے نمازپڑھنے پر ہندوتنظیموں کااحتجاج،تھانہ میں شکایت درج

   

پیلی بھیت :اترپردیش کے پیلی بھیت میں ، ہندو تنظیموں سے وابستہ کئی عہدیداروں نے یہاں کے اسٹیڈیم میں ہاکی کوچ کے نمازپڑھنے پر اعتراض کرتے ہوئے ایک تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے یہ معلومات دی ہیں۔پولیس کے مطابق ہندو تنظیم سے وابستہ لوگوں نے یہاں کے ایک اسٹیڈیم میں ہاکی کوچ کی طرف سے پڑھی جانے والی نماز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوتوالی پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ایک ہاکی کوچ یہاں نماز اداکرے گا۔ اسٹیڈیم کوتوالی علاقے میں واقع ہے جس کی وجہ سے وہاں آنے والے لوگوں میں غصہ ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس آفیسر (سٹی) سنیل دت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایاہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور پولیس سے مانیٹرنگ کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوامی مقامات پر نماز نہ ہو۔ اطلاع ملنے پر میونسپل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارون کمار سنگھ ، پولیس آفیسر سنیل دت شرما ، انسپکٹر انچارج سنگھڑھی شری کانت دویدی نے فورس کے ساتھ کوتوالی پہنچے۔ تقریباََ دوگھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد افسران نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس نے یہ بھی کہا کہ گاندھی اسٹیڈیم میں دوبارہ نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی نئی روایت ہونے دی جائے گی۔