ہبلی میں امیت شاہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

نعرہ بازی اور ہوا میں سیاہ غبارے چھوڑے گئے
ہبلی۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورۂ ہبلی سے قبل احتجاجیوں کے ایک گروپ نے ہفتہ کو ’’امیت شاہ واپس جاؤ‘‘ کے نعرے لگایا اور ہوا میں سیاہ عبارے چھوڑے گئے۔ ان مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ وہ سموِدھان سمرکشنا سمیتی (تحفظ دستور کمیٹی) کے ارکان ہیں۔ انہوں نے پولیس کی طرف سے اجازت نہ دیئے جانے کے باوجود کورٹ سرکل کے قریب مظاہرہ کرتے ہوئے امیت شاہ، سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف نعرہ بازی کی۔ بعدازاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ چند مظاہرین نے بطور احتجاج ہوا میں سیاہ غبارے چھوڑا۔ امیت شاہ بنگلور میں دو پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد ہبلی کا دورہ کررہے ہیں، جہاں بی جے پی کے جن جاگرن ابھیان (عوامی شعور بیداری مہم) کے ایک حصہ کے طور پر جلسہ عام سے خطاب بھی مقرر کیا گیا تھا۔