ہب جی کھیلنے موبائل فون ریچارج نہ کروانے پر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) پب جی گیم کھیلنے کیلئے موبائل فون ریچارج نہ کروانے کے نتیجہ میں ایک نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ سید سیف الرحمن ساکن مصری گنج خلیل الرحمن کا بیٹا تھا اور اکثر پب جی گیم کھیلا کرتا تھا ۔ اس نے یہ گیم کھیلنے کیلئے اپنے والد کو موبائل فون ریچارج کروانے کا مطالبہ کیا اور اسے انکار کرنے پر اس نے کل اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کاماٹی پورہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ب