نئی دہلی ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کی ایک عدالت نے سینئر قانون داں جو بی جے ڈی رکن پارلیمنٹ پناکی مشرا کو 5 مارچ کو ایک ہتک عزت شکایت کے سلسلہ میں، ایک اور قانون داں کی شکایت پر سمن جاری کیا۔ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے یہ حکم جاری کیا کیونکہ مبینہ طور پر رکن پارلیمنٹ نے دوسرے قانون داں کے خلاف گذشتہ سال ایک انٹرویو میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ جج نے شکایت کنندہ سے بحیثیت گواہ طلب کرکے جرح کرنے کا بھی حکم دیا۔ تاہم مشرا نے مبینہ ہتک عزت تبصرہ کے سلسلہ میں متعلقہ برقی توانائی کمپنیوں سے رجوع کیا ہے۔