حیدرآباد : /5 فبروری (سیاست نیوز) ہتھیاروں سے دھمکاکر عوام کو خوفزدہ کرنے والے ایک روڈی شیٹر کو نریڈمیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی کلیان ساکن نریڈمیٹ جو روڈی شیٹر ہے اور سابق میں کئی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ اس نے ایک شخص کے مکان میں داخل ہوکر چاقو کی نوٹ پر اسے کولڈرنک طلب کیا اور نہ دینے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اتنا ہی نہیں روڈی شیٹر نے کولڈرنک نہ دینے پر اس کے مکان پر سنگباری بھی کی جس کے نتیجہ میں خاتون اوراس کا بیٹا زخمی ہوگیا ۔ اسی روڈی شیٹر نے نریڈمیٹ کے علاقہ ونائک نگر میں بھی ایک مکان میں داخل ہوکر وہاں کے مقیم افراد کو دھمکایا اور ہتھیار سے دھمکاکر نقد رقم لوٹ لیا تھا ۔ پولیس نریڈمیٹ نے اس روڈی شیٹر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک ہتھیار برآمد کرلیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔