نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہجومی تشدد ایک حقیقت ہے جو حال ہی میں آر ایس ایس کا معمول بن گئی ہے۔ سی پی آئی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر اُن کے ہجومی تشدد کے بارے میں تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہندوستانی رواج کے لئے کوئی اجنبی چیز نہیں۔ ناگپور میں پارٹی کے دسہرہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ سماجی تشدد کے یکا دکا واقعات کو غیرملکی الفاظ جیسے زدوکوب کے ذریعہ موت سے موسوم کرکے ملک کو بدنام نہیں کرنا چاہئے۔