مالدہ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ایک 20 سالہ شخص کو ہجومی تشدد میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ میں مزید ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے ساتھ ہی اس واقعہ کے ضمن میں تحویل میں لئے جانے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ بانشب نگر بازار میں 26 جون کو چند مقامی افراد نے ثناء اللہ شیخ کو مبینہ طور پر ایک موٹر سیکل کا سرقہ کرنا مواد دیکھنے کے بعد پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا تھا۔