آرمور۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیتہ العلماء آرمور (ارشد مدنی) کی جانب سے شرپسندی کے خلاف آج بعد نماز جمعہ پرامن احتجاجی ریالی کا اہتمام کیا ہے۔ صدر جمعیتہ العلماء آرمور حاظ محمد ابراہیم نے بتایا کہ جمعیتہ العلماء آرمور کے اجلاس میں یہ طئے پایا کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے ساتھ شرپسند عناصر غیرانسانی حرکت کرتے ہوئے انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ انہیں غیرضروری طور پر قتل کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کل بعد نماز جمعہ 2:15 بجے ایک پرامن ریالی مسجد شوکت الاسلام سے لے کر تحصیلدار دفتر تک نکالی جائے گی۔ انہوں نے عامتہ المسلمین آرمور، پرکٹ اور مامڈ پلی سے شرکت کی گزارش کی ہے۔
