ہجومی تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

دیگلور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ، ایس ڈی او کو میمورنڈم

دیگلور۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جھارکھنڈ میں مسلم نوجوان تبریز انصاری کی ہجومی تشدد (موب لنچنگ) کے نتیجہ میں شہادت کے خلاف ایک جلوس نکال کر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین و نوجوان اور تنظیموں کے ذمہ داران نے ڈیویژن آفس پر زبردست احتجاج کیا۔ بعدازاں صدرجمہوریہ کے نام تحقیقات سے متعلق تفصیلی میمورنڈم سب ڈیویژنل مجسٹریٹ شکتی کدم دیگلور کو پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب جھارکھنڈ میں مسلم نوجوان تبریز انصاری کو جس طرح ہندو زعفرانی تنظیموں نے تشدد کا نشانہ بنایا، اس سے قبل بھی ہجومی تشدد کا شکار مسلم نوجوان اخلاق حسین، محسن شیخ، پہلو خاں، شیخ جنید، کا ناحق خون قتل کیا گیا۔ ریاستی حکومت، مرکزی حکومت ایسے ہی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے گی یا ہجومی تشدد میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف دفعہ 302 جیسے سخت و موثر قواعد نافذ کرے گی۔ ہجومی تشدد میں قصورواروں کو بلالحاظ مذہب و ملت سخت ترین سزا اور زائد رقمی جرمانے عائد کئے جائیں۔ اس یادداشت کو پیش کرتے ہوئے اور قیادت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے یوتھ تعلقہ صدر چندر کانت مورے، سید محی الدین ، ایڈوکیٹ قاضی سید ولایت علی، نثار احمد خاں دیشمکھ، سید نثار سیٹھ، سوشیل کمار، دیگلور کو تمام کونسلرس این سی پی کانگریس پارٹی، بی این گائیکواڈ متوقع کانگریس امیدوار خالد پٹیل ، کامریڈ، شیخ جاوید اور سید باسط، حبیب الرحمن ٹیپو، شیخ شبیر، محسن منیار، شیخ اسلم، سندیپ راجورے، محمد الیاس باغبان، ادریش قریشی وسیم اور حمید شاہ پوری، عبدالرزاق، ویکاس نرباگے، شیخ ابراہیم، عبدالحئی، شیخ عامر (نیوز چیانل)، اسمعیل شیخ و بہوجن و ونچیت اگھاڑی کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔