اترپردیش لا کمیشن کی جانب سے مسودہ بل کی سفارش
لکھنؤ ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش لا کمیشن نے ایک مسودہ بل کی سفارش پیش کی ہے جس نے ہجومی تشدد کے جرائم کے مرتکب خاطیوں کو سزائے عمرقید دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کے چیرمین جسٹس (ریٹائرڈ) اے این متل نے یہ رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کے ساتھ ہجومی تشدد کے خاطیوں کو عمر قید کی سزاء دینے کے مسودہ بل کو بھی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے حوالے کیا گیا ہے۔ 128 صفحہ کی رپورٹ میں ریاست بھر میں ہونے والے ہجومی تشدد کے مختلف واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 2018ء میں ایسی سفارشات کو قانون کے مطابق لاگو کرنے کی اجازت دی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ موجودہ قوانین ہجومی تشدد سے نمٹنے کیلئے ناکافی ہے۔ اس کیلئے علحدہ قانون ہونا چاہئے ۔