٭ صدر بی جے پی امیت شاہ نے جھارکھنڈ کے علاقوں گڑھوا اور چھاترا جمعرات کے دن میں عام جلسوں کو مخاطب کیا تاکہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی انتخابی مہم چلائی جائے۔ شاہ نے کہا کہ بی جے پی 20 ہزار تا 25 ہزار افراد، جو گڑھوا کے جلسہ عام میں شریک تھے، کے ساتھ انتخابات نہیں جیت سکتی۔ انہوں نے مجمع پر زور دیا کہ ان میں سے ایک کم از کم 50 افراد جمع کریں اور ان سے بی جے پی امیدواروں کی تائید میں ووٹ دینے کی خواہش کریں۔