ہرات میں بم دھماکوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

   

کابل : افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ دھماکے جمعہ یکم اپریل کی شام کھیل کے ایک میدان میں اس وقت ہوئے، جب وہاں کئی نوجوان اور بچے کھیلنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جو دو بم پھٹے، وہ وہاں پہلے سے نصب کیے گئے تھے۔