ہرات کے زلزلہ متاثرین میںامدادی سامان کی تقسیم

   

کابل: کنگ سلمان سنٹر برائے انسانی امداد نے افغانستان کے ہرات صوبے میں زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔ متاثرین میں 600 غذائی پیاکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔کنگ سلمان انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کیا جانے والا سامان 3600 افرادکیلئے کافی ہوگا‘۔ ’تقسیم کئے جانے والے سامان میں خشک راشن اور ڈبوں میں محفوظ غذائیں ہیں جو زیادہ عرصے تک خراب نہیں ہوں گی‘۔واضح رہے کہ کنگ سلمان سنٹر برائے انسانی امدادکی ذریعہ سعودی عرب دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر ضرورتمندوں میں امدادی سامان کی تقسیم کرتا ہے۔