سیول۔ جنوبی کوریا کی22 سالہ خاتون ایتھلیٹ چوئی سوک ہیون نے کوچنگ کے دوران برس ہا برس کے جسمانی اور زبانی استحصال سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔ انہوں نے 2015 کے جونیئر ایشین گیمز کے ٹرائی تھیلون ایونٹ میں برونزمیڈل جیتا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے گذشتہ ہفتے خودکشی سے قبل اپنی والدہ کوفون پر کئی پیغامات بھیجے تھے جن میں کوچز کے ہاتھوں استحصال اور مارپیٹ کا ذکرکیا تھا، انہوں نے اپیل کی تھی کہ ان ظالموں کو بے نقاب کیا جائے۔
