نئی دہلی ۔5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو اگرچہ ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کئے ہوئے طویل عرصہ ہو گیا ہے اور شاید ہی وہ مستقبل میں ٹیم کے لئے کھیلتے نظر آئیں۔ہربھجن ان دنوں چینل کے لئے کمنٹری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن وہ ایسا جلد ہی کر سکتے ہیں۔ہربھجن نے اپنا آخری ٹسٹ میچ تقریبا چار سال پہلے اگست 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلا تھا، تو ان کا آخری ونڈے بھی تقریباًچار سال پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف تھا۔ حالانکہ گزشتہ چار سال میں ہربھجن آئی پی ایل میںکھیل رہے ہیں۔ ہربھجن ابھی انگلینڈ میں جلد ہی ایک لیگ دی ہنڈریڈ منعقد ہونے جا رہا ہے اسکا حصہ ہوں گے۔ بھجی نے اپنی بنیادی قیمت ایک ملین ڈالر رکھی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر ہربھجن کو انگلینڈ میں لیگ کھیلنی ہے، تو انہیں یوراج سنگھ کی طرح سبکدوشی کا اعلان کرنا ہوگا اور ہربھجن نے اس کے لیے پورا ارادہ کر لیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہربھجن کبھی بھی سبکدوشی کا اعلان کر سکتے ہیں۔