ہربھجن کا نام کھیل رتن کیلئے مسترد

   

نئی دہلی ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب حکومت کی حکومت طرف سے کرکٹرہربھجن سنگھ کا نام کھیل رتن دینے کی سفارش کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت کو بھیجا گیا تھا، جسے تکنیکی بنیاد پرمسترد کردیا گیا ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وزیرکھیل رانا گرمیت سنگھ سوڑھی نے کہا کہ کھیل رتن کیلئے بھیجے گئے نام کونا منظورکرنیکی اطلاع ملی ہے حالانکہ اسے کیوں منسوخ کیا گیا، اس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔ رانا گرمیت سنگھ سودھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فائل تاخیرسے بھیجی گئی جبکہ ایسا نہیں ہے۔ فائل وقت پر ہی بھیج دی گئی تھی۔ ایسے ہی نہیں ہوتا کہ کسی کا بھی نام بھیج دیا جائے۔ اس کیلئے طویل عمل ہوتا ہے۔ اس میں وقت لگتا ہے۔ وہیں خود کی غلطی ماننے کے بجائے وزیرکھیل نے کھلاڑیوں پرہی ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ کھلاڑیوں کی نیند بھی تاخیرسے کھلتی ہے۔ حالانکہ دیکھیں گے کہ غلطی کہاں ہوئی۔ اگرکسی عہدیدارکی غلطی ہوئی ہے تواسے بھی دیکھا جائے گا۔ہربھجن سنگھ نے ہندوستان کیلئے 103 ٹسٹ میں 417 اور 236 ونڈے مقابلوں میں 269 وکٹ حاصل کی ہیں۔ سابق کپتان انیل کمبلے کے ساتھ ہربھجن کی جوڑی اپنے وقت میں دنیا کی خطرناک ترین اسپن جوڑی قرار دی جاتی تھی۔