ہربھجن کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا : گلکرسٹ

   

نئی دہلی۔14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے ہربھجن سنگھ کو اپنے لئے سب سے مشکل بولر قرار دیا ہے۔گلکرسٹ نے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر میں ہربھجن کے علاوہ مرلی دھرن کا سامنا کرتے ہوئے بھی بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔گلکرسٹ نے 2001 کے ہندوستان کے دورے کے بارے میں بھی بات کی جس میںہربھجن سنگھ سب سے بڑے اسٹار بن کر ابھرے تھے۔ انہوں نے کہا ہربھجن میرے پورے کیریئر میں سب سے مشکل حریف رہے۔مرلی اور ہربھجن دو ایسے بولر رہے جن کا سامنا کرنے میں سب سے زیادہ پریشانی ہوئی۔ ہندوستان نے 2001 کی سیریز میں آسٹریلیا کے 15 میچوں کی فتوحات پر روک لگائی تھی۔آسٹریلیا نے پہلا ٹسٹ دس وکٹوں سے جیتا لیکن اس کے بعد ہربھجن کی بولنگ کی بدولت ہندوستان نے دونوں ٹسٹ جیتے۔گلکرسٹ نے کہاکہ ہم پانچ وکٹ 99 رن گنوا چکے تھے۔ میں بیٹنگ کے لیے گیا اور 80 گیند میں سنچری لگائی۔ ہم تین دن کے اندر ہی جیت گئے۔ لیکن ہربھجن نے تین میچوں میں 32 وکٹ لئے جس میںدوسرے ٹسٹ میں کولکاتہ کے ایڈن گارڈن پر ہندوستان کی پہلی ٹسٹ ہیٹ ٹرک شامل ہے۔