ہربے گھرفردکوحکومت مکان فراہم کرے گی

   

کوہیرمنڈل کے مواضعات میںگرام سبھا کے اجلاس کا انعقاد

کوہیر۔22جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیرمنڈل میںآج گرام سبھا کے دوسرے دن کوہیر ‘دگوال ‘ماچی ریڈی پلی ‘ایڈی پلی ‘ ناگی ریڈی پلی ‘راج نلی ‘مدری ‘مینارپلی میں گرام سبھائوں کا انعقاد عمل میںآیا۔اس موقع پرکوہیردفتر گرام پنچایت میںجنگاریڈی اسپیشل آفیسرکی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس دوران عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کرتے ہوئے نئے راشن کارڈس اور اندرما ہاوزنگ اور رعیتو بھروسہ زرعی امور کیلئے آتمیہ بھروسہ کی فہرست میںاپنے ناموں کی نشاندہی کرتے ہوئے نظر آرہے تھے ۔ اس موقع پر موضع دگوال میں واقع گرام پنچایت دفتر میںبھی پروگرام کا انعقاد عمل میںلایاگیا۔ اس موقع پرڈبل بیڈروم مکانات ایسے لوگوںکو دئیے گئے جن کے پاس ذاتی مکانات نہیں اور وہ اس کے مستحق ہیں۔ اس کے بعد گرام سبھا میں شور شرابہ کا آغاز ہوگیا۔ جس کے بعد دفتر گرام پنچایت میںافراتفری کا ماحول دیکھاگیا ۔ عوام نے بتایا کہ آج کئی لوگ بے گھرہیں۔ایسے افرادکی نشاندہی کرتے ہوئے اندرما ہاوزنگ اسکیم کے تحت مکانات الاٹ کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پراین بھارتی منڈل ڈیولپمنٹ آفیسراور رام لنگاریڈی صدرکانگریس پارٹی کوہیرمنڈل نے بتایا کہ ہربے گھرکوحکومت کی جانب سے گھر دیا جائے گا۔ جن لوگوں کے نام فہرست میں نہیں ہیں ان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں‘وہ دوبارہ اپنا نام درج کرائیں۔سید ریاض الدین سنگل ونڈو چیئرمین نے گرام سبھاکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس پارٹی اپنے 6گیارنٹی اسکیمات کوروبعمل لاتے ہوئے ہرمستحق تک پہنچنے سنجیدہ اقدامات انجام دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق بی آرایس حکومت کسانوں کیلئے ایک لاکھ قرض معافی کا وعدہ کیاتھا لیکن اپنے 10سال میںتکمیل نہیںکی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک سال کے اندراپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے تقریباً17ہزارکروڑروپیوں تک کسانوںکے قرض معاف کردئیے ہیں۔ آئندہ بھی مابقی2لاکھ قرض معاف کردئیے جائیںگے ۔