ہردوار : اتراکھنڈ پولیس نے ہفتہ کو ہردوار میں منعقدہ حالیہ سہ روزہ دھرم سنسد کے سلسلہ میں درج ایف آئی آر میں یتی نرسمہانند اور مزید ایک ملزم کے ناموں کا اضافہ کیا ہے ۔ اس ایونٹ میں نفرت اور فرقہ پرستی پر مبنی اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف تشدد بلکہ ان کی نسل کشی کے لیے اکثریتی برادری سے اپیلیں کی گئیں ۔ 22 دسمبر 2021 کو گلبہار خان کی شکایت پر آئی پی سی کے سیکشن 153A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ابتدائی طور پر صرف سابقہ شیعہ وقف بورڈ چیرمین وسیم رضوی کا نام شامل کیا گیا تھا ۔ وسیم حال ہی میں ہندومت اختیار کر کے اپنا نام جتیندر نارائن تیاگی رکھ چکا ہے ۔ آج مختلف گوشوں سے دباؤ کے پیش نظر ایف آئی آر میں نرسمہا نند اور ایک دیگر ملزم کا نام شامل کیا گیا گذشتہ ہفتہ دھرم داس مہاراج اور اناپورناما کے نام شامل کئے گئے تھے ۔ ۔