ہردوار کی نفرت انگیز تقاریر پر نصیرالدین شاہ کو تشویش

   

ممبئی : سینئر ایکٹر نصیرالدین شاہ نے ہردوار میں منعقدہ حالیہ دھرم سنسد میں کئی مقررین کی نفرت پر مبنی اور خصوصیت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی تقاریب پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نسل کشی کی اپیلیں ملک میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا موجب بن سکتی ہیں ۔ ’ دی وائر‘ کیلئے کرن تھاپر کو انٹرویو میں نصیر الدین نے کہا کہ اگر مسلم نسل کشی اور مخصوص نسل کا صفایا کرنے کی کوششیں ہوتی ہیں تو مسلمانوں خاموش نہیں رہیں گے ۔ بڑے پیمانے پر تصادم ہوگا جو ملک اور قوم کیلئے تباہ کن رہے گا۔انہوں نے فرقہ پرست عناصر کو انتباہ دیا کہ ایسی فضول کوششیں ہرگز نہ کریں ۔