ہرشن وردھن نے ڈبلیو ایچ او ایکزیکٹیو بورڈ چیرمین کا جائزہ لیا

,

   

نئی دہلی ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ایکزیکٹیو بورڈ چیرمین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ انڈیا کو ڈبلیو ایچ او میں تیسرا کلیدی عہدہ ایسے وقت ملا جب دنیا بھر میں کووڈ۔ 19 کی وباء نے صحت کا بڑا بحران برپا کر رکھا ہے ۔ بورڈ 34 تکنیکی طور پر اہل ارکان پر مشتمل ہوتا ہے جن کی میعاد 3 سال کی ہوتی ہے ۔