ہرش وردھن ،جاپان میں جی-20ارکان ملکوں کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت سے خطاب کریں گے

   

نئی دہلی،27جون(سیاست ڈاٹ کام )صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن جی -20 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے جمعرات کو جاپان کے لئے روانہ ہوگئے ۔جاپان کے اوساکا شہر میں شروع ہونے والے جی -20 کانفرنس کے پلیٹ فارم پر ہندوستان ترقی یافتہ ملکوں میں ‘یونیورسل ہیلتھ کوریج’ پروجکٹ کے فنانسنگ کی اہمیت کے سلسلے میں اپنے عزم کو دہرائے گا۔ہندوستان گھریلو وسائل کی اہمیت پر بھی زور دے گا اور ‘یونیورسل ہیلتھ کوریج ’پروجیکٹ کے ہدف کو حاصل کرنے سے پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ڈاکٹر ہرش وردھن جی -20چوٹی کانفرنس میں رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔