ہرقائد سے 5 گاؤں گود لینے کی خواہش

   

کوہیر میں ڈرینج کے تعمیراتی کاموں کا آغاز، کانگریس انچارج ڈاکٹر چندر شیکھر کا خطاب
کوہیر /6 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر اے چندرا شیکھر سابق وزیر و انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے آج کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے موضع پچاراگڑ تانڈے میں کانگریس پارٹی سوشل ورکر و سینئیر قائد کے پرساد ریڈی کی جانب سے اپنے ذاتی صرفہ سے 5 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تانڈے میں انڈر ڈرینج کے تعمیرات کا موں کا آغاز کیا ہے ۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر چندرا شیکھر کہا کہ پرساد ریڈی جو قدم اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہے ۔ کیونکہ دیہی سطح پر اکثربنیادی سہولیات کا فقدان رہتا ہے ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے قائدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر قائد 5 گاؤں کو گود لیتے ہوئے کام کریں۔ اس موقع پر قبائلی لوگوں نے بتایا کہ ان کے تانڈے میں ہزار ایکر اراضی کو قف گزٹ میں شامل کردیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کسانوں کو حکومت کی مراعات حاصل نہیں ہو رہی ہے ۔ جس پر انہوں نے وزیر اعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ کے مستقل حل کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر پرساد ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں کسی کے کام آرہا ہوں ۔ میرا وطن سجاپور ہے ۔ میں ہمارے گاؤں میں عوامی سہولیات کیلئے ہر ممکنہ اقدامات انجام دیا ہوں ۔ آج ہمارے گاؤں میں ایک بھی مچھر نہیں ہے ۔ غریب عوام کیلئے کام کرنے کا عزم ہے ۔ اس موقع پر محمد شاکر علی سابق نائب صدرنشین کوہیر منڈل محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس ، لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد شوکت علی سابق ایم پی پی کوہیر محمد شمشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر ٹاون محمد مقصود علی صدر کانگریس پارٹی مگڑم پلی ، سید وجاہت علی ، نعیم الدین ، محمد مزمل ، عبدالستار ، محمد اسماعیل ، راملو ، محمد عنایت علی ، محمد اعجاز احمد ، محمد محسن علی ، محمد ماجد علی انجینئیر ونود کے علاوہ کانگریس پارٹی کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔