ہرمن نے بھی پاکستانی کپتان سے مصافہ نہیں کیا

   

کولمبو ۔5 اکتوبر (ایجنسیز) ہندوستان اور پاکستان کے مقابلوں کے دوران ایک نئی روایت پیدا ہوئی جو اب خواتین کھلاڑیوں میں بھی دیکھی گئی جیسا کہ ، ٹیم انڈیا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ 2025 جیتا تھا جہاں ہندوستانی کپتان سوریا کمار یادو نے اپنے ہم منصب پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا تھا ۔ اب ہندوستانی خواتین ٹیم کی باری ہے۔ ٹیم انڈیا کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ویمنز ونڈے ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستانی خواتین ٹیم کو شکست دینے کی خواہاں تھی۔ اس سے قبل ٹاس کے دوران مصافحہ نہ کرنے کی روایت برقرار رہی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے مصافحہ کرنے سے انکارکردیا جس کے بعد مقابلہ شروع ہوا۔