نئی دہلی، 23 جولائی (آئی اے این ایس) ہندوستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ونڈے میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فاسٹ بولرکرانتی گوڈ کے ساتھ بانٹا ہے ۔کرانتی نے 9.5 اوورز میں 52 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان کو 13 رنز سے کامیابی دلوائی۔ یہ ان کی پہلا پانچ وکٹ حصول بولنگ تھی، اور وہ ویمنز ونڈے میں چھ وکٹیں لینے والی پانچویں اور سب سے کم عمر ہندوستانی بولر بن گئیں۔ ہرمن پریت نے بھی 102 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، جس سے ہندوستان نے 318/5 کا اسکور بنایا۔ جواب میں انگلینڈ 305 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہرمن پریت نے کرانتی کو دستخط شدہ گیند تحفے میں دی جس پر لکھا تھا: ڈئیرکرانتی، یو آر اسٹار۔