ممبئی ۔ ہرنازسندھو جو مس یونیورس2021 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی اور وہ خطاب حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ہرناز ایک 21 سالہ ماڈل اور اداکار ہیں جن کا تعلق چندی گڑھ سے ہے۔ وہ فی الحال پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے دو پنجابی فلموں میں کام کیا ہے، جو 2022 میں ریلیز ہونے والی ہیں۔ انہیں 2019 میں مس انڈیا پنجاب کا تاج پہنایا گیا اور مس دیوا 2021 کا مقابلہ جیتا۔وہ ہندوستان کے لئے ہر اور مس یونیورس کا خطاب حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔