ہرن کے گوشت کی غیر قانونی فروخت

   

Ferty9 Clinic

ایس او ٹی راجندر نگر کی کارروائی ۔ چکن سنٹر پر دھاوا ۔ ایک شخص گرفتار
حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ہرن کے گوشت کو غیر قانونی فروخت کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم راجندر نگر نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سلیمان نگر میں ایک چکن سنٹر پر دھاوا کیا اور اس دکان سے ہرن کے گوشت اس کے پیر اور سر کے علاوہ چرم کو بھی ضبط کرلیا۔ محمد عرفان الدین پر غیر قانونی طور پر ہرن کا گوشت فروخت کرنے کا الزام پایا جاتا ہے۔ عرفان سلیمان نگر عطاپور حدود میں ایک چکن سنٹر چلایا کرتا ہے۔ ایس او ٹی پولیس نے ہرن کا گوشت فروخت ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کو انجام دیا اور عرفان کی دکان سے 15 کیلو ہرن کے گوشت، چرم، سر اور پیر ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی نے اس دھاوا میں ساڑے تین ہزار روپے نقد رقم بھی ضبط کرلیا۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ عرفان ہرن کا گوشت پبیرو علاقہ سے خریدا کرتا تھا اور خفیہ طور پر 800 روپے فی کیلو گرام فروخت کرتا تھا۔ ایس او ٹی پولیس نے ضبط شدہ ہرن کے گوشت سر اور پیروں اور دیگر اشیاء کے ساتھ عرفان کو عطاپور پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع