ہریانہ اراضی اسکام میں پرینکا گاندھی کا نام شامل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ایک اہم سیاسی پیشرفت میں ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے ہریانہ میں اراضی اسکام کے سلسلے میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں لیا گیا ہے۔ای ڈی کی تحقیقات نے ہریانہ لینڈ ڈیل میں پرینکا کے کردار کی طرف اشارہ کیا۔ای ڈی چارج شیٹ میں ہریانہ کے فرید آباد میں 40 کنال (پانچ ایکڑ) زرعی زمین کے حصول میں پرینکا گاندھی واڈرا کے مبینہ کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس لین دین میں دہلی کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایچ ایل پاہوا سے 2006 میں زمین خریدی گئی تھی اور اس کے بعد اسے فروری 2010 میں واپس بیچ دیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاہوا وہی ایجنٹ ہے جس کے ذریعے پرینکا کے شوہر رابرٹ واڈرا نے زمین کی پیمائش کے تین ٹکڑے حاصل کیے تھے۔ 2006؍2005 میں امی پور گاؤں میں 334 کنال (40.08 ایکڑ)، بعد میں دسمبر 2010 میں اسی زمین کو بیچ دیا۔