چندی گڑھ : ریاست ہریانہ کے وزیرِ کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف کیس جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے دائر کیا ہے۔جسکے بعد وزیر کھیل کو استعفے دینے پر مجبور ہونا پڑا۔ قبل ازیں وزیرِ کھیل نے کیس دائر ہونے سے قبل الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ایتھلیٹکس کوچ نے الزام لگایا ہے کہ پہلے وزیرِ کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔کوچ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیرِ کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا، گھر پہنچنے پر انہوں نے جنسی مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور ہندوستان کی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔