ہریانہ : بی جے پی و جے جے پی وزارتوں کیلئے سرگرم

   

چندی گڑھ 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے آج ہریانہ کی نو تشکیل شدہ بی جے پی ۔ جے جے پی حکومت پر تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتیں عوام کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے خود وزارتی عہدوں کیلئے آپس میں لڑ رہی ہیں۔ ایک بیان میں کانگریس ترجمان نے کہا کہ عوام کو بد انتظامی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے لیکن بی جے پی اور جے جے پی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کا 24 اکٹوبر کو اعلان کیا گیا لیکن ابھی تک وزارتی قلمدان تقسیم نہیں ہوئے اور معمول کے عوامی کام تک بھی رکے پڑے ہیں کیونکہ عہدیداروں میں بھی کوئی واضح صورتحال نہیں ہے ۔