ہریانہ جرائم کا مرکز : سرجیوالا کھٹر کانگریس قائد کی ہلاکت سے ناواقف

   

چندی گڑھ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد وکل چودھری کی ہلاکت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہریانہ میں کانگریس قائدین اور ترجمان اعلیٰ کانگریس رندیپ سنگھ سرجیوالا نے مبینہ طور پر کہاکہ ریاست ’’جرائم کا اڈہ‘‘ بن گئی ہے۔ اِس قتل کے بارے میں جو جمعرات کی صبح ہوا، سوال کرنے پر چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھٹر نے کہاکہ وہ اِس سے ناواقف ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس قائد کو گولی مار کر نامعلوم افراد نے فریدآباد میں ہلاک کردیا۔ جبکہ وہ ایک جِم کے باہر اپنی کار میں بیٹھے ہوئے تھے۔