امبالا(ہریانہ): امبالا علاقہ میں دیوار گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ حادثہ جمعہ کی رات پیش آیا۔
خبررساں ایجنسی اے این آئی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگو ں نے بتایا کہ کل رات تقریبا 9دیوار گرنے سے ایک زوردار آواز آئی۔ اس عمارت میں رہنے والے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں تین کمسن بچے شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ کچھ مزید لوگ زخمی ہوئے ہیں انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا۔ دیوار گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔