ہریانہ میں انٹرنیٹ پر پابندی کسانوں نے مندر کا لاؤڈاسپیکر استعمال کیا

   

چندی گڑھ : ہریانہ کے ضلع جند کے کھاپ لیڈروں نے عوام کیلئے اعلانات کی غرض سے مندر کے لاؤڈ اسپیکر کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہریانہ میں موبائیل انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ غازی پور سرحد سے کسانوں کو ہٹانے حکام کی کوششوں کے حصہ کے طور پر یہ حکمت عملی اختیار کی گئی ۔ ایک کھاپ لیڈر نے بتایا کہ یہ حربہ دوسری جگہ بھی دوہریا جاتا ہے تو فوری طور پر اعلان کر کے کسانوں کو جمع کیا جائے گا ۔