ہریانہ میں بھی این آر سی چیف منسٹر کھتر کا اعلان

   

چندی گڑھ 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے بعد اب چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر نے اعلان کیا کہ ریاست میں بھی این آر سی لاگو کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ ایک لا کمیشن بھی قائم کیا جائیگا اور ایک آزاد محکمہ بھی قائم کیا جائیگا تاکہ دانشوروں کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔ کھتر نے پنچکولہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہریانہ میں بھی این آر سی نافذ کرینگے ۔ کھتر نے یہاں سابق بحریہ سربراہ ایڈمیرل سنیل لال اور جسٹس ( ریٹائرڈ ) ایچ ایس بھلہ سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں نے مہا سمپرک ابھیان کے تحت ان سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں ماہ اکٹوبر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ واضح رہے کہ آسام میں این آر سی لاگو کیا گیا تھا جس میں 19 لاکھ سے زائد افراد کے نام حذف کردئے گئے ۔