ہریانہ میں بی جے پی امیدواروں کے انتخاب کیلئے اجلاس

   

نئی دہلی، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ہریانہ اسمبلی میں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب پر غور کیا۔آج یہاں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے صدر امت شاہ کی سربراہی میں ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والی میٹنگ جس میں ورکنگ صدر جگت پرکاش نڈا ، تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش ، ہریانہ پردیش بی جے پی صدر سبھاش برالا اور پارٹی کے دیگر ریاستی سطح کے لیڈر شامل ہوئے ۔