چنڈی گڑھ : ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے آج تین نئے ریاستی انفارمیشن کمشنروں ڈاکٹر کلبیر چھیکارا، ڈاکٹر جگبیر سنگھ اور مسٹر پردیپ کمار شیخاوت کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب یہاں راج بھون میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر گیان چند گپتا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ کیپٹن ابھیمنیو، چیف انفارمیشن کمشنر وجے وردھن وزیراعلی کے چیف پرنسپل سکریٹری ڈی ایس۔ دھیسی، چیف سکریٹری سنجیو کوشل، گورنر کے سکریٹری اتل دویدی اور کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔