ہریانہ میں عیدگاہ پر بھگوا جھنڈا لگانے کی کوشش، مسلمانوں کا احتجاج

,

   

نوح (ہریانہ ) : /8 جولائی (ایجنسیز) ہریانہ کے نوح میں فرقہ پرست جنونیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کچھ شدت پسندوں نے عیدگاہ کے مینار پر بھگوا جھنڈا لہرانے کی ناپاک کوشش کی، جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے غیرقانونی حرکت پر احتجاج کیا۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو حراست میں لیلیا اور وہاں سے پرچم کو ہٹادیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نوح میں تواڈو کے اونٹن گاؤں میں دو شدت پسندوں نے صبح عیدگاہ کے مینار پر چڑھ گئے اور ایک بھگوا جھنڈا نصب کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور مقامی مسلمانوں نے اس حرکت کے خلاف احتجاج کیا۔شدت پسندوں نے نہ صرف ناپاک حرکت کی بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے وائرل کردیا۔ ان کی اس اشتعال انگیز حرکت سے اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ شدت پسند علاقہ میں حالات خراب کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس سے شرانگیزوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔