ہریانہ میں معلق اسمبلی کے بعد بی جے پی پر دشینت کاطنز

   

٭ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 90 نشستوں کے منجملہ صرف 42 پر بی جے پی کی سبقت کے ساتھ جنایک جنتا پارٹی (JJP) کے لیڈر دشینت چوٹالہ نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ 75 پر تو فیل ہوگیا اب جمنا پار کرنے کی باری ہے۔ وہ بی جے پی کے اس نعرہ ’’اب کی پار 75 پار‘‘ کا حوالہ دے رہے تھے۔ بی جے پی نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں مہم چلاتے ہوئے 75 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ صرف 40 پر سمٹ کر رہ گئی ہے۔ جے جے پی کو 10 نشستیں ملی ہیں اور وہ کانگریس سے اتحاد کرسکتی ہے۔