کروکشیتھرا ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ میں کئی نئے پراجکٹس کا آغاز کیا اور نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا ۔ ان کے یہ پروگرام ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر شروع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوچھ بھارت پروگرام میں ملک گیر سطح پر خواتین کی کثیر تعداد حصہ لے رہی ہے ۔